ہرنائی میں فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے

01:08 PM, 6 Jun, 2025

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن سنجاوی روڈ کے قریب طور خان کے علاقے میں کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں