نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور صلہ رحمی کرنا دین اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے الحمد اللہ پاکستان میں عید الاضحی کے موقع پر جہاں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ملک کے طول و عرض میں اہل ثروت حضرات کے تعاون سے قربانی کا اہتمام کرکے غریب نادار سفید پوش خاندانوں میں عزت و تکریم سے قربانی کا گوشت پہنچانے کا کئی دہائیوں سے دینی اخلاقی سماجی فریضہ انجام دے رہی ہے اور جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان جذبہ ایثار سے سرشار ہوکر اپنے بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرتے ہیں ۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب وسطی کے صدر اکرام الحق سبحانی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزہ فلسطین میں اپنے مظلوم بہن بھائیوں کیلئے عید قربان پراجیکٹ کے تحت مصر میں ہزاروں جانوروں کی قربانی کا اہتمام کرنے کے بعد قربانی کا گوشت اہل غزہ تک پہنچانے کا بندوست کرے گی اس ضمن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اہل غزہ و فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم اور ان پر مسلط جنگ میں ہزاروں فلسطینیوں جن میں بچے عورتیں بزرگ شامل ہیں ان کے خاندانوں کی دادرسی اور ان تک کھانے پینے کی اشیاء خیمے ادویات پکے پکائے کھانے ٹین پیک کھانے پہنچانے کا تسلسل سے خدمات سر انجام دے رہی ہے اور سینکڑوں میڈیکل کالج کے فلسطینی طلبہ وطالبات کو پاکستان لاکر ان کی میڈیکل تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے تعلیمی وظائف اور رہائش کے انتظامات کیے ہیں ۔
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کارکنان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان میں بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں عیدین ہوں یا کوئی ناگہانی آفت ہو اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مختلف طبقوں میں بھی اپنی استعداد کار کے مطابق قومی جذبے سے سرشار ہوکر ان کی ہرقسم کی خدمت کرتی ہے اور آج ہر پاکستانی یا اوورسیز پاکستانی ہوں یا انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلق رکھتی والی بین الاقوامی این جی اووز ان کی مینجمنٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کی بین الاقوامی سطح پر الخدمت فاؤنڈیشن کی تحسین کی ہے۔
انشاء اللہ امسال بھی جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک میں لاکھوں مستحق خاندانوں میں قربانی کے گوشت پہنچانے کا اہتمام کریں گے ۔نیکی اور بھلائی خدمت خلق کا مشن انشاء اللہ جاری رہے گا اہل پاکستان خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ان کا جذبہ قابل رشک ہے تاجر،صنعتکار، بزنس کمیونٹی۔کسان سرکاری و پرائیویٹ ملازمین سمیت لاکھوں اوورسیز پاکستانی دل کھول کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ پر اعتماد کرتے ہوئے ادل کھول کر عطیات دیتے ہیں اور جماعت اسلامی امانت دیانت حقوق اللہ حقوق العباد پر عمل پیرا ہوکر انسانیت کی خدمت پر معمور ہے۔
جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کا جذبہ ایثار
09:39 AM, 6 Jun, 2025