امجد حسین گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بن گئے، حلف برداری کی تقریب میں اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

02:25 PM, 6 Jul, 2026

گکگت:امجد حسین نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر مہدی شاہ نے منعقد کی، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور نومنتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں مرکز اور گلگت بلتستان میں مختلف جماعتوں کی حکومت ایک ساتھ نہیں رہی۔ انہوں نے حکومت سازی کے عمل میں نواز شریف، شہباز شریف، وفاقی وزیر امیر مقام اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے سفری مشکلات کو کم کرنا ہوگا اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے بجٹ میں مکمل فنڈز کی فراہمی ضروری ہے۔

مزیدخبریں