کربلا حق اور باطل کی لڑائی کا ابدی نشان ہے، آج ہمیں حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

11:22 AM, 6 Jul, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ عاشور ہمیں سکھاتا ہے کہ حق کے لیے قربانی دینا، سچ بولنا اور ظلم کے آگے نہ جھکنا ہی اصل کامیابی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے عدل، انصاف اور دین کی سربلندی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا، جہاں امام حسینؓ نے ہمیں سکھایا کہ اصولوں پر ڈٹ جانا ایمان کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے، ان سے نکلنے کے لیے ہمیں حسینی سوچ اور کردار اپنانا ہوگا۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کو عدل، سچائی اور قربانی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں