پاکستان نے انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 9 وکٹوں سے جیتا، زمبابوے کو شکست دی

07:46 PM, 6 Jan, 2026

ہرارے : پاکستان نے انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ٹیم، جو پہلے ہی ایشیا کپ کی فاتح ہے، نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوور میں صرف 158 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پاکستان نے ہدف 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ محمد شایان نے 38 رنز بنائے اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم نے اپنی مہارت اور جذبے سے ملک کو فخر کا موقع دیا۔

محسن نقوی نے سمیر منہاس کی بیٹنگ کی خاص طور پر تعریف کی، جنہوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں