پاک،بنگلہ دیش فضائی تعلقات میں بہتری، جے ایف-17 خریداری پر بات چیت

02:12 PM, 6 Jan, 2026

اسلام آباد: بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے فضائی دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی وفد کو تربیتی تعاون، سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور طیاروں کی مینٹیننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزیدخبریں