کراکس:وینزویلا میں سیاسی پیش رفت کے دوران ڈیلسی روڈریگز نے قائم مقام صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا امریکا کے ساتھ تعاون اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور ملک کسی بھی بیرونی خطرے کے بغیر پُرامن ماحول کا خواہاں ہے۔
ڈیلسی روڈریگز کے اس بیان کو بعض حلقوں کی جانب سے امریکا کے سامنے جھکاؤ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم نئی عبوری صدر کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح قومی استحکام اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بطور نائب صدر، ڈیلسی روڈریگز نے سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو وینزویلا کی سلامتی پر حملہ قرار دیا تھا۔ موجودہ تبدیلی کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔