رنگ، نسل اور مذہب کی دیواریں ختم کر کے پاکستان کو متحد کریں: بلاول بھٹو

07:49 PM, 6 Feb, 2026

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں نوجوان رہنماؤں کے استقبال کے موقع پر کہا کہ ان کے خاندان نے جمہوریت کے لیے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلیاں لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اور عدم برداشت کے بجائے مکالمے کو ترجیح دینی چاہیے۔ بلاول نے پاکستان کو ایک پرامن اور ذمہ دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک امن کی علامت ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں