پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان نے قطر میں ایشین انڈر 21 اسنوکر ٹائٹل حاصل کر لیا

06:59 PM, 6 Feb, 2026

قطر: پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ایرانی اسنوکر کھلاڑی شاہین سبزی کو شکست دے کر قطر میں منعقدہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل مقابلے میں احسن رمضان نے 4-1 کے فرق سے فتح حاصل کی۔ میچ کے فریم اسکورز 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہے۔

احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی حریف کو شکست دے کر اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کے لیے یہ اہم کامیابی حاصل کی۔
 
 
 

مزیدخبریں