گوگل کے جیمنائی اے آئی چیٹ بوٹ کے صارفین کی تعداد 75 کروڑ تک پہنچ گئی

04:54 PM, 6 Feb, 2026

کیلیفورنیا : گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ "جیمنائی" کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح نشان ہے۔ کمپنی نے اپنی حالیہ آڈٹ رپورٹ میں یہ خبر دی کہ صرف تین مہینوں میں اس کے صارفین کی تعداد میں 10 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں یہ تعداد 65 کروڑ تھی۔

اگرچہ جیمنائی کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن وہ ابھی بھی اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی سے پیچھے ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 81 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

گوگل نے حال ہی میں جیمنائی 3 کو متعارف کرایا ہے، جو اس کا سب سے جدید اور طاقتور اے آئی ماڈل ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل پہلے سے زیادہ گہرائی میں جا کر کام کر سکتا ہے۔گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر نے بتایا کہ کمپنی نے جیمنائی کے مفت اور سبسکرائبر دونوں صارفین پر توجہ دی ہے اور اس کا نتیجہ بہت مثبت نکلا ہے۔

مزیدخبریں