خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24 دہشت گرد ہلاک

11:22 AM, 6 Feb, 2026

پشاور : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 24 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 4 اور 5 فروری کو دو مختلف آپریشنز میں بھارتی پراکسی گروہ "فتنہ الخوارج" کے دہشت گرد مارے گئے۔

پہلا آپریشن ضلع اورکزئی میں کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسرا آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا جہاں مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں باقی دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں "انسداد دہشت گردی مہم وژن عزمِ استحکام" کے تحت کی جا رہی ہیں اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف فورسز کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں