آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو بسنت فیسٹیول کے دوران الرٹ رہنے کا حکم

11:05 AM, 6 Feb, 2026

لاہور : لاہور میں بسنت فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں خوشگوار اور محفوظ بسنت کے لیے ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، بدتمیزی، فحاشی اور کسی بھی عمل جو عوامی سکون میں خلل ڈالے، پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، دھاتی یا کیمیکل سے بنی ڈورز اور ممنوعہ ڈور کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس مقامات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ پولیس افسران کو تین روزہ بسنت کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق پر نظر رکھنے اور اس کی پیروی کی چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کو قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے قوانین کی پیروی کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں