چین نے ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کی حمایت کردی

02:59 PM, 6 Feb, 2026

بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران دیا۔

لیو بن نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران پر پابندیوں کے نفاذ کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے خلاف ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی عزم ظاہر کیا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کا مناسب حل نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں