بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دوبارہ معطل

01:40 PM, 6 Feb, 2026

کوئٹہ : بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے، تاہم ان وجوہات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے بھی محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن جانے والی ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ بلوچستان سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے محکمہ ریلویز کو 30 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزیدخبریں