میسوری میں 11 ماہ سے لاپتہ بلی مائیکرو چِپ کی مدد سے اپنے مالک سے مل گئی

03:59 PM, 6 Feb, 2026

میسوری : امریکا کی ریاست میسوری میں ایک دل کو چھو جانے والا منظر دیکھنے کو ملا، جب تقریباً ایک سال سے لاپتہ بلی، مائیکرو چِپ کے ذریعے اپنے مالک سے دوبارہ مل گئی۔ ری مور اینیمل کنٹرول کے حکام کے مطابق، ایک شہری نے آوارہ بلی کو تحویل میں لیا، اور جب اس کی مائیکرو چِپ سکین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام "ہیریئٹ" ہے اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے لاپتہ تھی۔

ری مور اینیمل کنٹرول نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور بتایا کہ چونکہ بلی کی مائیکرو چِپ کی معلومات اپ ڈیٹ تھیں، اس لیے حکام نے بلی کے مالک سے رابطہ کر لیا اور اسے دوبارہ اپنے مالک سے ملوا دیا۔

حکام نے اس واقعے کو پالتو جانوروں کے مالکان کو مائیکرو چِپ لگوانے اور رابطہ معلومات کو درست رکھنے کی اہمیت سمجھانے کا موقع قرار دیا۔ ایک چھوٹی سی مائیکرو چِپ کسی بھی کھوئے ہوئے پالتو جانور کو طویل عرصے بعد بھی گھر واپس لا سکتی ہے۔

مزیدخبریں