لاہور میں بسنت کا جشن: 25 سال بعد پتنگیں پھر اُڑنے لگیں ، مریم نواز

09:18 AM, 6 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد لاہور کے آسمان پر پتنگیں واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر احتیاط سے کام لیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ بسنت کا یہ جشن سب کے لیے محفوظ رہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ویڈیو میں بسنت کی رات کی رونقیں دکھائی گئی ہیں، جہاں شہر بھر میں لوگ پتنگیں اُڑاتے، بھنگڑے ڈالتے اور "بوکاٹا" کی آوازوں میں محو ہیں۔ گزشتہ رات سے لاہور میں بسنت کا جشن شروع ہو چکا ہے اور شہری اس تہوار کا بھرپور انداز میں لطف اُٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں