انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان دورہ، پیر کو آغاز

10:50 PM, 6 Dec, 2025

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پیر کے روز پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کرے گا۔

انڈونیشیائی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات متوقع ہے، جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، مہمان صدر کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔

اس دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارت (Free Trade Agreement) کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
 
 

مزیدخبریں