عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کی قیمت برقرار

04:10 PM, 6 Dec, 2025

کراچی: صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق، فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کا ہو چکا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4198 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری طرف، چاندی کی فی تولہ قیمت 6072 روپے پر قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 
 

مزیدخبریں