دفتر میں جلد حاضری پر ملازمہ کی برطرفی ،عدالت نے کس کے حق میں فیصلہ سنایا؟

03:42 PM, 6 Dec, 2025

سپین : سپین کے شہر الیکانٹے میں ایک ملازمہ کو دفتر وقت سے بہت جلد پہنچنے پر برطرف کر دیا گیا، جس کے بعد ملازمہ نے عدالت میں اپیل دائر کی۔

رپورٹس کے مطابق، ملازمہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، جبکہ ان کے معاہدے کے مطابق کام کا آغاز 7:30 بجے ہونا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں سے پہلے کام شروع کر دیتی تھیں، جو مالک کو منظور نہیں تھا۔

ملازمہ کو پہلی بار 2023 میں اس رویے پر انتباہ دیا گیا تھا، لیکن وہ دفتر جلد پہنچنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس سال کے آغاز میں مالک نے انہیں سنگین بدانتظامی کے الزام میں برطرف کر دیا۔ مالک نے بتایا کہ اتنی جلدی پہنچنے کی وجہ سے ملازمہ کے پاس کام نہیں تھا اور وہ کمپنی میں کوئی حصہ نہیں ڈال رہی تھیں۔

الیکانٹے کی سوشل کورٹ نے مالک کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملازمہ نے انتباہات کو بار بار نظر انداز کیا اور اس کا رویہ ملازم اور مالک کے تعلقات پر منفی اثر ڈال رہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ رویہ اعتماد اور وفاداری کے تعلقات کو متاثر کرتا ہے، اور ملازمت ختم کرنا جائز ہے۔

مزیدخبریں