پاک فوج کے خلاف بیانیہ پر سخت کارروائی ہوگی:احسن اقبال

03:25 PM, 6 Dec, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی، اور ریاستی مفادات پر کسی صورت سیاست نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاک افواج اور ان کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

احسن اقبال نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور داخلی خوارجی عناصر کے ساتھ مل کر پاک فوج کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جگہ ہوتے تو اتنی سخت اور مؤثر پریس کانفرنس ضرور کرتے جتنی حالیہ وقت میں کی گئی۔

مزیدخبریں