پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا

02:22 PM, 6 Dec, 2025

لاہور:پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر پیاری مریم کا زچگی کے دوران انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے آخری و لاگ کے چند کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں، جن میں وہ اپنی حمل کی روٹین، بچوں کے لیے خریداری اور خاندان کی خوشیوں کے لمحات شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

پیاری مریم کے مداح اور ڈیجیٹل کمیونٹی ان کی موت پر سوگوار ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وفات کو حسد یا نظر کی وجہ سے قرار دیا۔ کچھ صارفین نے تاہم کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔مداح اور کمیونٹی کے افراد ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں