وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، نوازشریف کی قیادت کو سراہا

02:07 PM, 6 Dec, 2025

گوجرانوالہ: وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو حالیہ جنگ کے حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے نوازشریف کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دیے گئے منصوبے سے ضلع کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں صرف سیاست ہوتی تھی، ترقی کے کاموں کا کوئی سلسلہ نہیں تھا، لیکن نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی منصوبے شروع ہوئے اور عام آدمی کے لیے سہولتیں فراہم کی گئیں۔

شہبازشریف نے عوام کو یقین دلایا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ ضلع میں آمدورفت بہتر بنانے اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں