خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک اور اسلحہ برآمد

12:21 PM, 6 Dec, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔

لکی مروت میں ایک اور خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 2 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کیا گیا، جبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک شدہ خوارج متعدد حملوں میں ملوث تھے، جن میں سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ مزید خطرات کو فوری طور پر ختم کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا روک جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں