بھارت اور روس کے تعلقات مستحکم؛ تجارت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

11:51 AM, 6 Dec, 2025

نئی دہلی: امریکی صدر کی وارننگ کے باوجود بھارت اور روس کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق وزیراعظم مودی نے روس سے دوبارہ ایس فور ہنڈرڈ دفاعی سسٹم خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا اور سُو تھرٹی لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی روسی تعاون حاصل کرنے کا عندیہ دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات عالمی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں اور خطے میں طاقت کے توازن پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

مزیدخبریں