پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف علاقوں میں واقع 40 سے زائد افغان کیمپوں میں بجلی اور دیگر سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان افغان باشندوں کے لیے کیا گیا ہے جو واپس جانے کے اعلان کے باوجود اپنے کیمپوں میں مقیم ہیں۔
پولیس نے کیمپوں کے اطراف گشت بڑھا دیا ہے اور مساجد میں بار بار اعلانات کے ذریعے افغان باشندوں کو واپس جانے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ جو افراد مقررہ مدت میں واپس نہیں جائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صوبائی انتظامیہ نے افغان باشندوں کو آگاہ کیا ہے کہ یہ اقدامات مقامی کمیونٹی کے تحفظ اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔