لاہور: پنجاب میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر صوبے کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 24 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ آپریشنز رواں ہفتے میں 364 مختلف مقامات پر کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے پمفلٹ برآمد کیے گئے۔ گرفتار دہشت گرد مختلف تنظیموں سے منسلک تھے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں تاکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔