نشانِ حیدر میجر شبیر شریف شہید کا 54واں یومِ شہادت؛ وطن کے بہادر سپوت کو قومی عقیدت کا سلام

09:49 AM, 6 Dec, 2025

لاہور: پاکستان کے بہادر سپوت اور نشانِ حیدر کے حامل میجر شبیر شریف شہید کا 54واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں ان کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

میجر شبیر شریف شہید نے 1971ء کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کردی۔ عسکری قیادت نے بھی ان کی قربانی کو سلام پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ میجر شبیر شریف شہید کی بہادری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزیدخبریں