پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی کابینہ نے اس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں مقدمات کو سیاسی انتقام اور غیرثبوت شدہ قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے پر اتفاق کیا گیا۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق اجلاس میں ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی انکوائری صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی فورس کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔