تل ابیب:اسرائیل نے 2026ء کا بجٹ منظور کر لیا ہے جس میں فوج کے لیے 35 بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جو پہلے تجویز کردہ رقم سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
بجٹ کی حتمی منظوری اب پارلیمنٹ سے ہونی ہے، جہاں وزیراعظم نیتن یاہو کو اتحادی جماعتوں کے اختلافات کے باعث چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔
غزہ جنگ اور مذہبی طلبہ کی فوجی سروس سے استثنیٰ جیسے معاملات نے اتحاد میں پہلے ہی تناؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ دفاعی بجٹ میں اضافے نے صورتحال مزید حساس بنا دی ہے۔