صومالی وزیرِ دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاکستان کے ساتھ دفاعی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

06:02 PM, 6 Aug, 2026

راولپنڈی: صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی و عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے، جبکہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی سیکیورٹی استعداد بہتر بنانے میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں