وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

05:49 PM, 6 Aug, 2026

اسلام آباد: چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں صدر شی جن پنگ کا خط پیش کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105ویں سالگرہ پر وزیراعظم کے تہنیتی پیغام پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ پاکستان کی "آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری" کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح کے روابط، سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں