اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ، علاقائی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔
امریکی ناظم الامور نے خلیجی تنازع کے دوران پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف کی۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔