پاکستان کا بھارتی بیان پر ردعمل، آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا

01:29 PM, 6 Aug, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی اور قانونی حق حاصل نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کی حالیہ اندرونی پیش رفت سے آگاہ ہے، تاہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بنگلا دیش کے حوالے سے دیا گیا بیان بھارت اور بنگلا دیش کا باہمی معاملہ ہے۔

طاہر اندرابی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اہم ارکان بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں