لاہور،راولپنڈی :لاہور بورڈ اور راولپنڈی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لاہور بورڈ کے نتائج میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کرکے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ راجن پور کے محمد قاسم 1191 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جوہر ٹاؤن لاہور کی آزوا جاوید نے 1190 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی بورڈ کے میٹرک نتائج میں گوجرخان کے محمد منان احتشام نے 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مری کی زونیرہ طاہر 1180 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ تلہ گنگ کے محمد فصیح عبداللہ 1178 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔
بورڈ حکام کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 61.31 فیصد رہا۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب طلبہ اور طالبات نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ تعلیمی حلقوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔