محسن نقوی کا پولیس افسران کی جدید تربیت پر زور، اسلام آباد میں چینی طرز کے انوسٹی گیشن سنٹر کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

11:16 AM, 6 Aug, 2026

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیتی کورس مکمل کرنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید تفتیشی نظام اور عالمی تجربات سے استفادے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کا مستقل حصہ بنایا جائے گا تاکہ پولیس فورس جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انوسٹی گیشن سنٹر کے قیام کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعے معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کے فوری اور مؤثر تصفیے کو ممکن بنایا جائے گا، جس سے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ حاصل کردہ بین الاقوامی تجربات کو ملک میں پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں