اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں جاری پیش رفت، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔