واٹس ایپ نے گروپس کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرایا

07:29 PM, 6 Aug, 2025

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کی حفاظت کے لیے ایک نیا فیچر "سیفٹی اوور ویو" لانچ کیا ہے، جو صارفین کو غیر معتبر یا مشکوک گروپس میں شامل ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے تحت، اگر کوئی ایسا فرد جو آپ کی رابطہ فہرست میں شامل نہ ہو، آپ کو کسی گروپ میں شامل کرتا ہے تو واٹس ایپ آپ کو گروپ کی مکمل معلومات اور حفاظتی مشورے فراہم کرے گا۔ اس میں گروپ کے قیام کی تاریخ، ارکان کی تعداد، اور گروپ میں آپ کو شامل کرنے والے کا نام شامل ہوگا تاکہ آپ آسانی سے فیصلہ کر سکیں کہ گروپ میں رہنا ہے یا چھوڑنا ہے۔

اس کے علاوہ، جب تک آپ گروپ میں رہنے کا فیصلہ نہیں کرتے، اس گروپ کے نوٹیفکیشنز خود بخود خاموش رہیں گے تاکہ غیر ضروری اطلاعات سے بچا جا سکے۔

میٹا کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانے کی مہم کا حصہ ہے، جیسا کہ پہلے نامعلوم کالز کو سائلنٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اب تک واٹس ایپ نے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار ایسے اکاؤنٹس معطل کیے ہیں جو مختلف فراڈ نیٹ ورکس سے منسلک تھے، اور اس نئے فیچر کے ذریعے تحفظ مزید مضبوط کیا جائے گا۔

مزیدخبریں