ملک میں جانوروں کی آبادی انسانوں کے برابر، ساتویں زرعی شماری کی رپورٹ جاری

04:59 PM, 6 Aug, 2025

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے ساتویں زرعی شماری کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق ملک میں جانوروں کی آبادی 25 کروڑ 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جو کہ ملک کی انسانی آبادی کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 18 سالوں میں جانوروں کی تعداد میں 11 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2007 میں جانوروں کی تعداد 14 کروڑ تھی۔سب سے مقبول جانور بکری ہے۔

شماریات کے مطابق بکریاں پالنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں اس وقت بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 58 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
صوبہ وار بکریوں کی شرح     بلوچستان: 47 فیصد،    خیبر پختونخوا: 46 فیصد،    سندھ: 38 فیصد،    پنجاب: 30 فیصدہے۔

ماہرین کے مطابق لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم وسائل کی بہتر منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں