مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبے پر خطاب، عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کا عزم

03:46 PM, 6 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو اپنے گھروں کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "سب کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو، یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں یقین رکھتی ہوں کہ یہ لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا۔"


مریم نواز نے بتایا کہ اس سکیم کے ذریعے 64 ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیے جا چکے ہیں، اور اب تک 45 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت کی یہ اسکیم کم آمدنی والے افراد کو اپنے گھروں کا خواب پورا کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں