پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی کارکردگی، ہنڈرڈ انڈیکس 144 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

10:10 AM, 6 Aug, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار 48 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انڈیکس میں آج 1011 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز یہ انڈیکس 143,037 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری اور مثبت مارکیٹ رجحانات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں