ڈی جی آئی ایس پی آر کی فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی افواہوں کی تردید، بھارت کو سخت وارننگ

10:01 AM, 6 Aug, 2025

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے "دی اکانومسٹ" کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد ہونے والے سیاسی تبصرے فوج کی پالیسی نہیں اور ایسی افواہوں کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا عزم رکھتا ہے۔

جب "دی اکانومسٹ" نے پوچھا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائیوں پر کیا ردعمل دے گا، تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ "اس بار ہم بھارت کے مشرق سے کارروائی شروع کریں گے اور گہرائی میں حملے کریں گے۔"

یہ بیان پاک فوج کی مضبوط حکمت عملی اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں