حماس نے غزہ کی آئندہ حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

09:23 AM, 6 Aug, 2025

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں بننے والی نئی حکومتی انتظامیہ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ حماس نہ تو غزہ کی داخلی گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی سرگرمیوں کی ذمہ داری اٹھائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس کو اقتدار یا گزرگاہوں پر قبضے کا کوئی شوق نہیں، بلکہ ان کا واحد مقصد فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

رہنما نے مزید کہا کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں شامل نہیں ہوگی اور اس حوالے سے اپنی پوزیشن بالکل واضح کر دی ہے۔

مزیدخبریں