ایران ایک رات میں تباہ ہو سکتا ہے:امریکی صدر

11:13 PM, 6 Apr, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک رات میں ایران کو مکمل نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، اور یہ رات ممکن ہے کہ کل ہو۔"

ایران میں امریکی فوج نے ایک اہم ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام دیا، جس میں کسی بھی فوجی کو چوٹ نہیں آئی۔ آپریشن میں 155 جنگی طیارے، مختلف بحری اور فضائی جہاز، اور 200 فوجی شامل تھے۔ امریکی پائلٹ دن کے وقت محفوظ طور پر واپس لایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے ایران میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکی جانب سے معاہدے کے لیے مضبوط پیشکش کی گئی ہے۔ ان کے مطابق امریکی تجاویز ڈیل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہر مز نہیں کھولتا تو پل اور پاور پلانٹس کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا آپریشن رجیم چینج کے لیے تھا اور یہ مقصد پورا کر لیا گیا ہے۔"

صدر کے مطابق موجودہ ایرانی قیادت سخت گیر نہیں بلکہ دانشمند ہے، اور امریکہ ان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضرورت پڑنے پر ایران کے تیل پر بھی کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں