"فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے"؛ صدر ٹرمپ کا 'رجیم چینج' آپریشن کا اعتراف اور نئی جوہری ڈیل کے لیے آخری وارننگ

08:37 PM, 6 Apr, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے پتے شو کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ تہران کے لیے مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے، لیکن "منگل کی ڈیڈ لائن" کے بعد حالات کسی بھی رخ مڑ سکتے ہیں
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو ایک انتہائی "اچھی پیشکش" کی ہے جس کا مقصد خطے کو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا  ایران کو ایٹمی پروگرام سے مکمل دستبردار ہونا پڑے گا۔
 اگر ایران امریکی تجاویز پر عمل کرے تو جاری جنگ چند گھنٹوں میں ختم ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے پہلی بار کھل کر اعتراف کیا کہ حالیہ امریکی آپریشن کا مقصد "رجیم چینج" (حکومت کی تبدیلی) تھا۔ انہوں نے ایک اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ   ہم اس وقت جن لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں وہ سخت گیر (Hardliners) نہیں بلکہ دانشمند ہیں اور وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے منگل کی ڈیڈ لائن دے کر ایران کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اب کسی طویل مذاکراتی عمل کے بجائے فوری نتائج چاہتا ہے۔ اگر ایران نے ان تجاویز کو مسترد کیا تو خطے میں فوجی تصادم کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

مزیدخبریں