پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز رد کر دی

07:01 PM, 6 Apr, 2026

لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب میں مارکیٹس جلد بند کرنے کی سفارشات وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے پیش کی گئیں، لیکن انہیں منظور نہیں کیا جا سکا۔

پنجاب اسمبلی کے اہلکاروں نے بتایا کہ صوبے میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ مارکیٹس کے اوقات کار میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا گیا ہے، اور اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے۔ تجارتی تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے رائے بھی لی جا رہی ہے تاکہ حتمی فیصلہ سب کی رائے کے مطابق کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بھی تاجروں سے مشاورت جاری ہے۔ مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے کچھ تاجروں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں، جن پر بات چیت جاری ہے۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں