راولپنڈی : راولپنڈی کے کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر ہے کہ تیز رفتار باؤلر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لگنے والی چوٹ کے باعث پی ایس ایل 11 کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹروں نے نسیم شاہ کی انجری کو حساس قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر آرام اور ری ہیب شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔نسیم شاہ کی غیر موجودگی میں اب راولپنڈی کی انتظامیہ کسی تجربہ کار متبادل فاسٹ باؤلر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نسیم شاہ کی مانیٹرنگ کرے گی تاکہ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں سے قبل مکمل فٹ ہو سکیں۔
نسیم شاہ کی انجری: پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کا باؤلنگ کمبینیشن بگڑ گیا، مداح مایوس
03:36 PM, 6 Apr, 2026