کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس ختم کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر اپنی گاڑیاں اپنے نام کروانے کی ترغیب دی ہے۔
شہریوں کے رش اور سہولت کے پیشِ نظر محکمہ ایکسائز کے دفاتر اب پورا ہفتہ (7 دن) صبح سے رات گئے تک کھلے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کا عمل مکمل ہوتے ہی ہر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار روپے کی رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔سبسڈی کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے صرف ان افراد کو رقم دی جائے گی جن کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوگی، تاکہ حقدار تک ریلیف پہنچ سکے۔
موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑی خوشخبری: رجسٹریشن فیس ختم، محکمہ ایکسائز کے دفاتر ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے
02:56 PM, 6 Apr, 2026