واشنگٹن کے 'جنگی جنون' کے خلاف ماسکو اور بیجنگ متحد: ایران کے ساتھ مل کر نئی سفارتی حکمتِ عملی تیار

11:28 AM, 6 Apr, 2026

ماسکو : مشرقِ وسطیٰ میں "قیامت" ڈھانے کی امریکی دھمکیوں کے بعد روس اور چین نے ایران کا بھرپور ساتھ دینے اور جنگی بادل چھٹانے کے لیے ہنگامی سفارتی مشن کا آغاز کر دیا ہے۔
 سرگئی لاوروف اور عباس عراقچی نے اتفاق کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے سامنے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، مگر اس کے لیے امریکہ کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ بیجنگ نے بھی روس کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں کشیدگی ختم کرنے اور تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا وزن ایران کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے امریکہ کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹمز کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔
روس، چین اور ایران کا یہ مثلث امریکہ پر دباؤ بڑھا رہا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔

مزیدخبریں