موجودہ دور کو اگر ڈیجیٹل انقلاب کا زمانہ کہا جائے تو یہ ہرگز مبالغہ نہیں ہو گا۔ دنیا بھر میں حکومتیں اپنی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے روایتی نظام سے ہٹ کر جدید، شفاف اور تیز رفتار ڈیجیٹل سروسز کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک سے لے کر ترقی پذیر ریاستوں تک، گورننس کے انداز بدل رہے ہیں اور ریاستی ادارے شہریوں کی دہلیز پر خدمات پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان بھی اس عالمی رجحان سے پیچھے نہیں رہا، خصوصاً صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ایک واضح اور جامع ڈیجیٹل گورننس کا وژن سامنے آیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف عوام کو آسانی فراہم کرنا ہے بلکہ شفافیت، احتساب اور میرٹ کو فروغ دینا بھی ہے۔ اسی وژن کا ایک اہم سنگِ میل ای بزنس پورٹل ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے اور سرکاری امور کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ایک شاندار مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ آج دنیا ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل ہو چکی ہے۔ بین الاقوامی حالات، معاشی دباو¿، توانائی بحران اور تیز رفتار مسابقت نے حکومتوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ عالمی ادارے جیسے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بھی ڈیجیٹل گورننس کو اقتصادی ترقی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد دنیا نے خاص طور پر یہ محسوس کیا کہ آن لائن سروسز اور ای۔گورننس نہ صرف سہولت فراہم کرتی ہیں بلکہ بحران کے وقت نظام کو فعال رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اسی پس منظر میں پنجاب حکومت کا ای بزنس پورٹل متعارف کرانا ایک بروقت اور دور اندیشانہ فیصلہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا وژن ایک جدید، خودکار اور عوام دوست نظام کی تشکیل ہے۔ ان کی قیادت میں شروع کیے گئے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ای بزنس پورٹل اسی وژن کی عملی شکل ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملی ہے۔ اب کوئی بھی شہری یا کاروباری فرد گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کرا سکتا ہے، فیس ادا کر سکتا ہے اور این او سی سمیت دیگر دستاویزات حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کے مطابق ضلع سرگودھا میں ای بزنس پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ اب تک 1695 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں 1208 پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے، 1146 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں، 486 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے یہ اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ نظام نہ صرف فعال ہے بلکہ مو¿ثر انداز میں کام بھی کر رہا ہے۔ ای بزنس پورٹل کا سب سے بڑا فائدہ شفافیت کا فروغ ہے۔ روایتی نظام میں جہاں رشوت، سفارش اور غیر ضروری تاخیر جیسے مسائل عام تھے، وہیں اب ایک خودکار نظام نے ان تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل سروسز کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں وقت کی بچت، شہریوں کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔ شفافیت، ہر مرحلہ
ریکارڈ میں ہوتا ہے، درخواستوں کی جلد پراسیسنگ، دور دراز علاقوں کے لوگ بھی مستفید، سفری اخراجات اور وقت دونوں کی بچت، کاروباری ماحول میں بہتری شامل ہے۔ ای بزنس پورٹل نے کاروباری افراد کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ اب کاروبار شروع کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ این او سی، لائسنس اور دیگر قانونی تقاضے چند کلکس میں مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے بھی پنجاب کو ایک پُرکشش مقام بنائے گا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولتے ہیں۔ ای بزنس پورٹل کے ذریعے نوجوان آسانی سے اپنے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ فری لانسنگ، ای کامرس اور سٹارٹ اپ کلچر کو فروغ ملے گا۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں جہاں سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ تھی، وہاں ای بزنس پورٹل نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ کسان، چھوٹے تاجر اور عام شہری اب بغیر کسی دقت کے سرکاری خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ ای بزنس پورٹل نہ صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے بلکہ یہ ایک سوچ، ایک وژن اور ایک عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا یہ منصوبہ عوامی خدمت، شفافیت اور جدیدیت کی بہترین مثال ہے۔ سرگودھا میں اس کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور نظام مضبوط ہو تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک رول ماڈل بن سکتا ہے۔ آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ ای بزنس پورٹل واقعی شہریوں کے لیے آسان ترین سہولت ہے، جس نے دفاتر کے چکر ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک ایسا دور جہاں حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہو رہے ہیں اور ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔
ای بزنس پورٹل: ڈیجیٹل پنجاب کی جانب ایک مضبوط قدم
09:04 AM, 6 Apr, 2026