پی ایس ایل 10 کے لیے تجربہ کار کمنٹیٹرز کی ٹیم فائنل

05:40 PM, 6 Apr, 2025

لاہور: 6 اپریل 2025  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کمنٹری ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی بین الاقوامی اور قومی کرکٹ اسٹارز شامل کیے گئے ہیں۔

اس بار پی ایس ایل کمنٹری لائن اپ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک اور نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل کو شامل کیا گیا ہے، جن کی شمولیت سے کمنٹری کا معیار مزید بلند ہونے کی توقع ہے۔

جے پی ڈومینی (جنوبی افریقہ)،مائیک ہیزمین (آسٹریلیا)،ڈومینک کارک (انگلینڈ) ،مارک نکولس (برطانیہ)
پاکستانی شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر سننے کو ملیں گے اپنے پسندیدہ اسٹارز جیسے وسیم اکرم، رمیز راجا اور وقار یونس، جو کمنٹری باکس میں اپنی ماہرانہ رائے سے میچ کا مزہ دوبالا کریں گے۔

پریزینٹیشن پینل میں زینب عباس اور ایرین ہالینڈ اپنی میزبانی کے جوہر دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ (دفاعی چیمپئن) کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

 

مزیدخبریں